Wednesday, 5 October 2016

گلے کی خرابی میں قہوے سے غرارے

السلام علیکم 
قہوہ کے نام سے ہم سب اچھے سے واقف ہیں۔ اور اس کے استعمال سے بھی۔ مگر قہوہ کے غرارے ، یہ آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ یہ ایک بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے
ایک گلاس پانی
چائے کی کوئی بھی پتی چوتھائی چمچ
نمک ایک چٹکی
مطلب آسان سی بات کہ چائے کی پتی اور نمک کا قہوہ بنا لیں اور نیم گرم قہوہ سے دن میں کسی بھی وقت ۔ یا رات کو سوتے وقت غرارے کریں۔ اول تو پہلے دن ہی گلے میں آرام آ جائے گا۔ پھر بھی آرام نا آئے تو تین چار دن لگاتار غرارے کریں۔ حیران کن نسخہ آپ کے لیئے۔

No comments:

Post a Comment