Wednesday 5 October 2016

بلڈ پریشر کی مریض اور موٹی خواتین کے لیئے ذائقہ دار ڈش

السلام علیکئم خواتین زبان کے ذائقے اور چٹپٹے کی شوقین ہوتی ہیں۔ جنکے لیئے بلڈ پریشر اور وزن کو کنٹرول کرنے کے لیئے سب سے بڑا مسلئہ ذائقے دار کھانوں کی قربانی دینا ہوتا ہے۔ یہ تو حقیقت ہے کہ کچھ قربان کر کے ہی کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ صحت اور خوبصورتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
مگر تھوڑے رد و بدل کے ساتھ ہم نا صرف ذبان کے ذائقے کی تسکین کر سکتے ہیں ۔ بلکہ اپنی صحت کا بھی اچھی طرح خیال رکھ سکتے ہیں۔ آج آپ کوچٹپٹی غذا کا چٹ پٹا نعملبدل بتایا جا رہا ہے۔ جو کہ بہت آسان اور آزمودہ نسخہ ہے۔ آپ اس کی افادیت سے رمضان المبارک میں بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیئے سب سے پہلے آپ نے ایک چٹنی تیار کرنی ہے۔ اور اسکو فریج میں محفوظ کر لینا ہے۔
آپ نے اس چٹنی کو بطور مصالحہ استعمال کرنا ہے۔ اور پیٹ بھر کر کھانا کھانے کی بجائے اس چٹنی کو چنا۔ لوبیا۔ بیسن کی پھلکیوں اور ایسی ہی کچھ اشیاء کے ساتھ کھانا ہے۔ 
چٹنی تیار کرنے کے اجزاء
ایک کپاملی کا گودہ
حسب ذائقہنمک یا بلڈ پریشر والوں کا نمک
آدھ کپگڑ یا شکر یا  شہد
دو چائے کی چمچیسفید ذیرہ
پانچ عددلہسن جوے
حسب ذائقہسرخ مرچ یا سبز مرچ
آدھ سے ایک کپپانی
ان تمام اجزاءکو بلینڈر میں ڈال کر چٹنی تیار کر لیں۔ اور فریج میں محفوظ کر لیں۔اس چٹنی کو آپ مندرجہ بالا اشیاء کے ساتھ استعمال کر سکتی ہیں۔ جب بھی آپ کو بھوک یا چٹ پٹی غذا کی طلب ہو۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ مندرجہ بالا اشیاء کے ساتھ اس چٹنی کو خالی استعمال کریں یہ دہی کے ساتھ۔ مگر یاد رہے۔ پیاز کا استعمال ذیادہ نہیں کرنا۔ کیونکہ اس میں پروٹیں اور نشاستہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ تبھی اسکو غریب انسان کے لیئے سیب کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاید آپ کا دل چاہے کہ آپ ان اجزا میں پیاز ۔ ہری مرچ اور ٹماٹر ، ہرا دھنیا پودینا استعمال کریں ۔ تو کوشش کریں کہ پیاز کا استعمال کم سے کم کریں۔
مندرجہ بالا اجزاء بھی آپ اپنے فریج میں تیار کر کے رکھ لیں۔
دو کپ یا ایک کپ بیسن کیبیسن کی پھلکیاں تل کر نیم گرم پانی میں ڈال کر نچوڑ لیں۔
ایک کپسفید چنا ابلا ہوا
ایک کپکالا چنا ابلا ہوا
ایک کپلال لوبیا ابلا ہوا
ایک  کپسفید لوبیا ابلا ہوا
یاد رہے کے آپ یہ تمام اجزاء یا ان میں سے جو پسند ہو وہ ایک کپ یا اس سے کم یا ذیادہ بھی تیار کر کے رکھ سکتے ہیں۔ مگر ایک فرد کے لیئے ہفتہ دو ہفتہ بھر کے لیئے یہ اجزاء کافی ہیں۔ پرہیز کا پرہیز۔ اور وزن کم کرنے میں بھی معاون۔ 

No comments:

Post a Comment